راولپنڈی(نمائندہ جنگ) سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عامر کیانی کی زیر صدارت ضلعی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جمخانہ کلب راولپنڈی میں ہوا۔ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت، مون سون میں نکاسی آب کو یقینی بنانے، امن و امان کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، رکن قومی اسمبلی راشد شفیق، صوبائی وزیر خواندگی راجہ راشد حفیظ، ڈپٹی کمشنر عامر عقیق، سی پی او راولپنڈی احسن یونس، اراکین صوبائی اسمبلی بشمول چوہدری عدنان، عمر بٹ، لطاسب ستی، سیمابیہ طاہر اور تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی، اجلاس میں سالانہ ترقیاتی منصوبہ 22-2021 اور کمیو