عمران ’سافٹ امیج‘ کے گرداب میں
قدرت ﷲ شہاب نے اپنی مشہور زمانہ کتاب ’’شہاب نامہ‘‘ میں ایک جگہ لکھا ’’سخن ساز نعرے بھی سیاست کے وجود کو کھوکھلا کر دیتے ہیں۔ سیاسی جماعتوں نے جب ایک جماعت کو اقتدار سے ہٹانے کی جدوجہد کی تو وہ ایک جائز اور روایتی عمل تھا لیکن جب ان جماعتوں کے گٹھ جوڑ سے نظامِ مصطفیٰ کا نعرہ بلند ہوا تو اس سے ایجی ٹیشن کا رنگ بدل گیا۔ یہ مقدس نعرہ منہ سے نکالنے سے بیشتر ان سب کو اپنے اپنے گریبان میں جھانک کر اپنی ذاتی طرزِ معاشرت، رہن سہن، حقوق ﷲ اور حقوق العباد کا جائزہ لینا چاہئے تھا کہ ان کا انفرادی کردار اس پیمانے پر کس حد تک پورا