وائس آف امریکہ کے ایک رپورٹر نے جمعہ کی شام اس علاقے کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ گلیاں زیادہ تر خالی تھیں اور طالبان کی سکیورٹی ایئرپورٹ کے قریب جانے سے لوگوں کو روک رہی تھی۔
طالبان کے اقتدار سنبھالنے سے پہلے افغانستان میں اوسطاً 80 کروڑ ڈالر سالانہ آتے تھے۔ لیکن طالبان کی آمد کے بعد سے رقوم منتقل کرنے والی دو سب سے بڑی کمپنیوں، ویسٹرن یونین اور منی گرام انٹرنیشنل نے اپنا آپریشن معطل کر دیا ہے، جس سے فنڈز کا یہ ذریعہ بھی منقطع ہو گیا ہے۔
مشرقی افغانستان کے متوسط خاندان سے تعلق رکھنے والی سالگی باران ڈاکٹر اس لیے بننا چاہتی ہیں کیوں کہ جب وہ سات سال کی تھیں تو ان کے شوگر کے شکار والد ڈاکٹر کے انسولین کی زیادہ مقدار دیے جانے کے سبب انتقال کر گئے تھے۔
ہلاک ہونے والے ایک امریکی اہلکار کے والد نے 11 ستمبر 2001 کے حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ (کریم نیکوئی) اسی برس پیدا ہوا تھا جب یہ سب شروع ہوا تھا اور اسی برس اس کی زندگی ختم ہوئی جب جنگ ختم ہو رہی ہے۔