جنوبی کوریا میں عمر رسیدہ خواتین روایات شکنی پر آمادہ
جولائی 02, 2021
share
ویب ڈیسک
جنوبی کوریا کا پاپ میوزک، فلمیں، کاسمیٹکس اور فونز تو دنیا بھر میں مشہور ہیں ہی، لیکن اب کوریائی خطے کی عمر رسیدہ خواتین بھی خود سے وابستہ مخصوص معاشرتی رویوں اور توقعات کو چیلنج کر کے دنیا میں اک نئی روایت قائم کر رہی ہیں۔
کسی بھی ملک کا ٹی وی یا سنیما دیکھیں، بڑی عمر کی خواتین، دادی، نانی اور ماں جیسے روایتی کرداروں میں ہی نظر آتی ہیں۔ جنوبی کوریا میں بھی صورت حال اس سے کچھ الگ نہیں تھی۔ مگر اب جنوبی کوریا کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں یہ خوشگوار تبدیلی دیکھنے میں آ�