کورونا کے دور میں قربانی کیساتھ احتیاط بھی ضروری ہے، طاہراشرفی
کراچی (ٹی وی رپورٹ)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ کورونا کے اس دور میں قربانی کے ساتھ احتیاط بھی ضروری ہے، اگر کوئی صاحب استطاعت شخص قربانی نہیں کرتا توگناہ گار ہوگا، غیرمسلم کی تالیف قلب کیلئے اسے قربانی کا گوشت دیا جاسکتا ہے۔ وہ جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل علامہ عارف واحدی اور مہتمم جامعہ ملیہ لاہور ڈاکٹر راغب نعیمی بھی شریک تھے۔علامہ عارف واحدی نے کہا کہ