بغیر نوٹس گرفتاری ہوسکے گی، سینیٹ میں ترمیمی بل منظور
اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سینیٹ نے باہمی قانونی معاونت (فوجداری معاملات) ترمیمی بل 2021کثرت رائے سے منظور کرلیا،بل کے حق میں 43 مخالفت میں33ووٹ آئے، سینیٹ میں اپوزیشن کی اکثریت کے باوجود مخالفت کام نہ آئی اور بل پاس ہوگیا۔
سینیٹر مشتاق احمد نے کہاکہ بل کے بغیر اطلاع کے لوگوں کو اٹھایا جائیگا اسکے ذریعے حکومت شکیل آفریدی اور کلبھوشن کیلئے راہ ہموار کررہی ہے۔ جمعہ کو اجلاس چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی صدارت میں ہوا ۔
مشتاق خان نے کہاکہ میوچل لیگل اسسٹنس بل پر ترمیم ٹیکنیکل گراؤنڈ پر نکال دی گئ�