راولپنڈی (نمائندہ جنگ) میئر راولپنڈی سردار محمد نسیم خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے بلدیاتی اداروں کی بحالی کے حوالے سے عدالت عظمٰی کے واضح احکامات کے باوجود حکومت اس پر عمل نہیں کر رہی ہمیں گزشتہ ماہ کارپوریشن کے دفتر میں اجلاس کرنے سے روک دیا گیا تھا تاہم 25مارچ کے مختصر فیصلے کے بعد اب اس کیس کا تفصیلی فیصلہ بھی آچکا ہے لہٰذا آج آٹھ جولائی صبح ساڑھے گیارہ میری قیادت میں ڈپٹی میئر اور دیگر نمائندے ادارے کے چیف آفیسر کو عدالتی فیصلے کی کاپی دیتے ہوئے اپنے دفاتر میں جانے کی کوشش کریں گے اور اگر کسی نے رکاوٹ ڈالی یا روکنے کی کوشش کی تو عدالت عظمٰی کو اس ص