اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کی انتظامیہ نے اسلام آباد میں گزشتہ بارشوں کے دوران خراب ہونیوالی سٹریٹ لائٹس کو مرمت کرکے شاہراہوں، گلیوں اور محلوں میں بجلی کے نظام کو مکمل بحال کردیا ہے تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ تر جمان سی ڈی اے کے مطا بق اس وقت شہر کی 85 فیصد سے زائد سٹریٹ لائٹس درست حالت میں اپنا کام کر رہی ہیں جبکہ باقی سٹریٹ لائٹس میں موجود معمولی نوعیت کے نقائص کو سی ڈی اے انتظامیہ تیزی سے دور کر رہی ہے۔ علاوہ ازیں کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ سٹریٹ لائٹس نے اسلام آباد میں خراب سٹریٹ ل�