دشمن کا سب سے بڑا ہتھیار تفرقہ ہے‘ حامد موسوی
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ دشمن کا سب سے بڑا ہتھیار تفرقہ ہے۔ افغانستان سے امریکی انخلا اور کالعدم جماعتوں کی کارروائیوں میں تیزی کی کڑیاں ملتی ہیں۔ گلگت بلتستان میں دہشت گردوں کی کچہریاں قومی سلامتی کیلئے چیلنج ہیں۔ مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی سورج پر تھوکنے کے مترادف ہے۔ امام موسی کاظم و امام محمد تقی کا مزار تحفظ ِاسلام کی شمع بن کر آج بھی کروڑوں مسلمانوں کی زیارت گاہ ہدایت کا سرچشمہ ہے۔ امام محمد تقی �