پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان نے بھی مینارِ پاکستان میں خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کے خوفناک واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اور ہردلعزیز اداکارہ سجل علی نے مینارِ پاکستان واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکمران سے سوال کیا ہے کہ آخر کب درندوں کو سزا دیکر مثال قائم کی جائے گی؟
مینارِپاکستان پر 14 اگست کو لڑکی سے بدتمیزی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا، لڑکی کوسیکڑوں افراد نے ہراساں کیا جبکہ تا حال اس کیس میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے۔
لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں ایک خاتون سے بدتمیزی کی وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے جس میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے.