پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے مینارِ پاکستان پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حیران ہیں اور بےآواز ہوگئی ہیں۔
سماجی کاموں میں ہمیشہ سب سے آگے رہنے والی اور معاشرتی مسائل پر اپنی آواز بُلند کرنے والی شنیرا اکرم نے مینارِ پاکستان واقعہ پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی قوم سے سوال کیا ہے کہ ’آخر! ہم کب بیدار ہوں گے؟ اور کب یہ سب ٹھیک کریں گے؟
پاکستان شوبز انڈسٹری کی نئی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے مینارِ پاکستان واقعہ پر اپنا ردّعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم خواتین نہ محفوظ ہیں اور نہ ہی ہم آزاد ہیں۔
پاکستان کے معروف سینئر اداکار نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے مینارِ پاکستان پر 14 اگست کو ٹک ٹاکر عائشہ کے ساتھ ہونے والے بدسلوکی کے افسوس ناک واقعے پر رد عمل دیا ہے۔
پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمیمہ ملک نے مینارِ پاکستان واقعہ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ہماری اپنی بہنوں کے ساتھ کچھ بُرا ہوگا تو کیا ہم اُس وقت آواز اُٹھائیں گے؟