comparemela.com


سری نگر — 
بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے سرمائی صدر مقام جموں کے مضافات میں واقع بھارتی فضائیہ کے ایک اہم ٹھکانے پر یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے ہوئے ہیں۔
عہدیداروں کے مطابق اس واقعے میں بھارتی فضائیہ کے دو اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم بھارتی حکومت نے اس حساس اور ہائی سیکیورٹی مقام پر ہونے والے ان دھماکوں کا انتہائی سنجیدہ نوٹس لیا ہے اور واقعے کی تحقیقات قومی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹیگیشن ایجنسی ( این آئی اے) سے کرانے کا عندیہ دیا ہے۔ جب کہ این آئی اے کی ایک خصوصی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے۔
بھارتی فضائیہ کے سربراہ صورت حال کا خود جائزہ لیں گے
بھارتی وزیرِ دفاع راجناتھ سنگھ نے دھماکوں کی خبر ملنے کے فورا بعد بھارتی فضائیہ کے نائب ائیر مارشل ہرجیت سنگھ اروڑہ سے فون پر بات کی۔
بھارتی فضائیہ کے ذرائع کے مطابق، فضائیہ کے چیف ائیر مارشل راکیش کمار سنگھ بھدوریہ صورتِ حال کا خود جائزہ لینے کے لیے بہت جلد جموں پہنچ رہے ہیں۔ وہ ہفتے سے بنگلہ دیش کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بھارتی فضائیہ کی ایک ٹیم نے جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ اور فارنزک ماہرین کی مدد حاصل ہے، پہلے ہی جائے وقوعہ پر جاکر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
اس واقعے کے بعد پورے بھارتی کشمیر بالخصوص جموں اور وادی کشمیر میں سیویلین اور تکنیکی ایئر پورٹس سمیت تمام فوجی اور دیگر اہم تنصیبات کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
بھارتی عہدیداروں کے مطابق جموں و کشمیر اور لداخ میں فضائیہ اور دوسری اہم تنصیبات کے لئے ہائی سیکورٹی الرٹ جاری کرنے کے علاوہ ہمسایہ ریاست پنجاب کے پٹھانکوٹ علاقے میں بھی اس طرح کے سبھی دفاعی ٹھکانوں بالخصوص ائیر فورس اسٹیشن جو بھارتی فضائیہ کی مغربی کمان کے زیرِ استعمال ہے، پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ واضح رہے 2 جنوری 2016 کو پٹھانکوٹ کے اس ائیر فورس اسٹیشن پر ہوئے ایک مبینہ دہشت گرد حملے میں اور جوابی کارروائی کے دوران نصف درجن بھارتی فوجی اہلکار اور پانچوں مشتبہ حملہ آور ہلاک ہوگئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جموں کے مضافات میں واقع نروال کے علاقے میں ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔
بھارتی فضائیہ نے بتایا ہے کہ جموں کے ایئرپورٹ پر ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کو ایک بج کر بیالیس منٹ پر پہلا دھماکہ ہوا۔ جس سے ایک عمارت کی چھت کو نقصان پہنچا۔ اس کے صرف پانچ منٹ بعد ایک اور دھماکہ کھلے میدان میں ہوا۔
ان دھماکوں میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی شناخت ارونگ سنگھ اور ایس کے سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ تاہم، بھارتی فضائیہ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی جانے والی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ جموں ائیر فورس اسٹیشن کے ٹیکنیکل ایریا میں اتوار کی علی الصبح کم شدت والے دو دھماکے ہوئے۔
ٹوئٹ کے مطابق ایک دھماکے کی وجہ سے ایک عمارت کی چھت کو معمولی نقصان ہوا جب کہ دوسرا ایک کھلے میدان میں ہوا۔
بھارتی ائیر فورس کی ایک اور ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ ساز و سامان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور تحقیقات میں سول ایجنسیوں کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔
دھماکوں کے لیے ڈرونز کا استعمال
پولیس عہدیداروں کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ دھماکے ڈرونز کی مدد سے کیے گئے ہیں۔
بھارتی فضائیہ اور جموں و کشمیر پولیس دونوں کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں ائیر اسٹیشن پر موجود کسی بھی جہاز یا وہاں نصب آلات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
جموں میں بھارتی دفاعی ترجمان لیفٹننٹ کرنل دیوندر آنند کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
واضح سیکیورٹی لیپس
معروف صحافی ارون جوشی نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ دھماکے ڈرونز کی مدد سے کیے گئے ہیں یا یہ داخلی سبوتاژ کے نتیجے میں پیش آئے ہیں، دونوں صورتوں میں یہ ایک انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جموں ائیر اسٹیشن بھارت اور پاکستان کی سرحد سے صرف چند کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہونے کی وجہ سے 24 گھنٹے سخت پہرے میں رہتا ہے۔ ان کے بقول یہ واضح طور پر سیکیورٹی میں خامی کی نشانی ہے۔
ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ نروال علاقے میں جس مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے، اُس کا تعلق جموں سے ہے اور وہ اس علاقے میں مشکوک حالت میں گھوم رہا تھا۔ جموں و کشمیر پولیس کے ایک عہدیدار ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل مُکیش سنگھ نے بتایا کہ اس شخص کے ہاتھ میں ایک تھیلہ تھا، جس میں موجود تقریباً پانچ کلو گرام کی کوئی مشتبہ چیز برآمد کر لی گئی ہے۔ جو دھماکہ خیز مواد ہوسکتا ہے۔ تاہم اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہے اور مشتبہ شخص سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Related Keywords

India ,Jammu ,Jammu And Kashmir ,Kashmir ,Barcelona ,Comunidad Autonoma De Cataluna ,Spain ,Rakesh Kumar Singh ,A Ali Sabah ,Singh Aurora ,India Air Force ,India Air Forcee Jammu ,Twitter ,India Air ,Institution National ,Winter President Location ,Air Force ,India Minister ,India Kashmir ,Valley Kashmir ,Technical Air ,Leah Visual ,Official Twitter ,Technical Area ,Ali Sabah ,Air Station ,خبریں ,Indian Air Force ,Jammu Kashmir ,இந்தியா ,ஜம்மு ,ஜம்மு மற்றும் காஷ்மீர் ,காஷ்மீர் ,பார்சிலோனா ,காமுனிடட தன்னாட்சி டி கடலுள் ,ஸ்பெயின் ,ராகேஷ் குமார் சிங் ,சிங் அரோரா ,இந்தியா அேக படை ,ட்விட்டர் ,இந்தியா அேக ,நிறுவனம் தேசிய ,அேக படை ,இந்தியா அமைச்சர் ,இந்தியா காஷ்மீர் ,பள்ளத்தாக்கு காஷ்மீர் ,தொழில்நுட்ப அேக ,அதிகாரி ட்விட்டர் ,தொழில்நுட்ப பரப்பளவு ,அலி சபா ,அேக நிலையம் ,

© 2024 Vimarsana

comparemela.com © 2020. All Rights Reserved.