معاون خصوصی برائے صحت پاکستان اور نامور ماہر متعدی امراض ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ اینٹی بائیوٹک ادویات، خاص طور پر ’Azithromycin‘ (جو کہ Azomax اور دیگر ناموں سے بازار میں موجود ہے)، کا کوویڈ19 کے علاج میں کوئی کردار نہیں ہے اور ڈاکٹروں کو یہ ادویات کورونا وائرس انفیکشن کے مریضوں کو دینے سے اجتناب کرنا چاہیے۔