پنجاب حکومت نےراولپنڈی کی خوبصورتی کیلئےٹاسک فورس قائم کردی
راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) پنجاب حکومت نےراولپنڈی کی خوبصورتی کے لیے ٹاسک فورس قائم کردی ،جس کا مقصد شہر کی خوبصورتی، تزئین ، تاریخی عمارت کی بحالی، صحتمند انہ سرگرمیوں کا فروغ اور سیاحت کے لیے شہر کو سرگرمیوں کا مرکز بنانا ہے ۔ اس بات کا اظہار کمشنر راولپنڈی سید گلزار حسین شاہ نے مشیر و ز یر اعلٰی پنجاب آصف محمود کیا نی کے ہمراہ گلو ر ئیس راولپنڈی کے اجلاس کی صدا رت کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہما ری اولین تر جیح ہےکہ راولپنڈی شہر کی خوبصورتی اور تاریخی حیثیت کی بحالی سمیت تجاوزات کے خاتمے، فوڈ سٹریٹ، لئی ایکسپریس وے، ہول سیل مارکیٹوں کی منتقلی، ویسٹ منیجمنٹ اور ٹریفک کے بہاو کی روانی پر ٹھوس و پا ئیدار اقدامات اٹھا ئے جائیں ۔اجلاس میں پیش کی جا نے والی تجا و یز کی رو شنی میں فیصلہ کیا گیا کہ کمشنر راولپنڈی، مشیر و زیر اعلیٰ پنجاب اور راولپنڈی چیمبر کی جا نب سے مری روڈ و د یگر گنجان آ باد علاقوں کا ایک مشترکہ دورہ کر تے ہوئے ایسے پوائنٹس کی نشا ندہی کر یں گے جس کو ماڈل کے طور پر لے کر تز ئین و مرمت کا کام شر وع کیا جا سکے۔
اسلام آباد سے مزید