comparemela.com


X
شہری 15 گاڑیوں و موٹرسائیکلوں سے محروم، چوکیدار کو بند کرکے فلور ملز،شہری کو باندھ کر گھر میں ڈاکے، متعدد چوریاں
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری ایک گاڑی ،10 موٹر سائیکلوں،طلائی زیورات ،19موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔تھانہ صدربیرونی کو محمد فیاض نے بتایاکہ میرا بھائی محمد ارشد چوکیدار اللہ بخش ،ارشد منیجر چکری روڈپرملزمیں موجود تھےکہ ایک شخص مین گیٹ میں داخل ہواچوکید ار سے کہاہم نے آٹا لینا ہے اند ر آکر آٹے کا بھائو چیک کرنے لگا اوراس دوران کال کرکے سفید رنگ کی کار میں 3 افراد جن کے پا س پسٹل تھے آگئے اور چوکیدار کو بند کرکے دفتر جا کر بھا ئی محمد ارشا د سے گن پو ائنٹ پر 16لاکھ30ہزارچھین کر فرار ہو گئے۔ تھانہ روات کو عبدالوہاب نے بتایاکہ پاکستان اٹامک کالونی میں اپنے گھر میں موجود تھا کہ بیل بجی اور ایک بچے نے پانی بھرنے کاکہا جب میں پانی بھر ہی رہا تھا کہ اس کے دوسرے دو ساتھی گھر میں داخل ہوئے اور مجھ پر اسلحہ تان کرگھر کے اندر گھس گئے مجھے کمرے میں رسی کے ساتھ باندھ کر چلے گئے میں نے بمشکل آدھ گھنٹہ میں اپنے آپ کو رسی سے کھولا۔جب گھر کی پڑتال کی تو گھر سے تین سو ڈالر کچھ طلائی زیورات،بیس ہزار روپے غائب تھے جووہ لوگ لے گئے،تھانہ بنی کے علاقہ چاندنی چوک میں دونامعلوم موٹرسائیکل سواراورنگزیب سے موبائل چھین کرلے گئے،تھانہ وارث خان کوسیدعباس حسین کاظمی ایڈووکیٹ نے بتایاکہ میری بیٹی بے نظیربھٹوہسپتال کے میڈیکل وارڈمیں داخل ہے جہاں نامعلوم چورنے ہمارے سامان میں موبائل اوردس ہزارروپے چوری کرلیے،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ پنڈورہ میں سرفرازعلی کے کمرے سے نامعلوم چورموبائل چوری کرکےلے گئے،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ڈھوک بابومیں لعل خان کے گھرسے نامعلوم چورتین موبائل چوری کرکے لے گئے،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کمرشل مارکیٹ میں خریداری کے دوران بلال قیوم کی جیب سے موبائل چوری کرلیاگیا،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کمرشل مارکیٹ میں اسامہ طاہرسے نامعلوم موٹرسائیکل سوارموبائل چھین کرلے گیا،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سکستھ روڈپرنایاب محمودکی جیب سے کسی نے موبائل چوری کرلیا،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں اصغر،عمران اوران کی ملازمہ نے گھرسےگھڑی،پانچ لاکھ 25ہزارروپےاور طلائی زیورات چوری کرلئے۔تھانہ صادق آبادکے علاقہ جلیبی چوک میں مدثرلطیف سے دونامعلوم موٹرسائیکل سوارموبائل فون چھین کرلے گئے،تھانہ کینٹ کو اسلام نبی نے بتایاکہ میں ڈیوٹی پر جا رہا تھا راستے میں ایک بلوچی اور دو پٹھان مل گئے جو مجھے باتوں میں لگا کر میری جیب سے میرا موبائل اور 700 روپے نکال کرلے گئے،تھانہ کینٹ کے علاقہ پوڑی پل کے قریب حیات اللہ خان فون پر بات کر رہا تھا کہ ایک موٹر سائیکل سوار اس کا موبائل چھین کر فرار ہو گیا،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ کچاسٹاپ میں جہانگیر خان سے دونا معلوم موٹر سائیکل موبائل چھین کر فرار ہو گئے،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ کچاسٹاپ پرنبیل احمد کی جیب سے نامعلوم لڑکے نے موبائل نکال لیا،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ میں محمد شہزاد کے گھر سے کسی نا معلوم چور نے 25ہزار روپے اور موبائل چوری کرلیا،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ رزاق ٹاؤن میںمحمد عارف کے بھینسوں کے باڑے سے نامعلوم چور موٹرسائیکل نمبر ایس جی ایل -9261 اور بکسے کا تالہ توڑ کر 40ہزار روپے چوری کر کے لے گئے،تھانہ ریس کورس کے علاقہ ڈھوک سیداں میں محمد کشور کا موبائل چوری ہوگیا، تھانہ سول لائن کے علاقہ میں پی سی ہوٹل کے سامنے افتخار احمد سے نامعلوم موٹر سائیکل موبائل چھین کر لے گئے -تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ ائرپورٹ روڈپر جنید تنویر سے دو نا معلوم موٹر سائیکل سوار موبائل چھین کرلے گئے،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ وحدت کالونی میں شاہد محمود چودھری کی گاڑی میں فرنٹ سیٹ پر پڑا اس کی بیوی کا پرس ایک نامعلوم شخص اٹھاکرلے گیا جس میں موبائل ، 20ہزار روپے اور دیگر کاغذات تھے،تھانہ ٹیکسلا کو قاری عبد الستار عابد نے بتایا کہ میں مسجد میں نماز پڑھنے گیا تو دیکھا کہ یوپی ایس کی بیٹری موجود نہ تھی جو کوئی نا معلوم چور چوری کر کے لے گیا ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ پنڈگوندل سے سلیم زادہ کا بکرا اور بکری مالیتی 52ہزار روپے کوئی نا معلوم چور چوری کر کے لے گیا ،تھانہ صدرواہ کو ندیم اختر نے بتایا کہ میں غوری گڈز فاروزنگ ایجنسی کے نام سے کمپنی چلا رہاہوں میرے پاس تقریباً 9سال سے چار لڑکے کام کر رہے ہیں گزشتہ رات چاروں لڑکوں نے کاؤنٹر کیش ایک لاکھ 75ہزارروپے، 2بیل کپڑا، 15کارٹن موبل آئل اور 3کارٹن ایڈوکلر اڈہ سے غائب کردئیے جنکی مالیت 7لاکھ روپپے بنتی ہے۔
اسلام آباد سے مزید

Related Keywords

Taxila ,Punjab ,Pakistan ,Rawalpindi ,Dhok Lal Khan ,Khan Tanveer ,Nadeem Akhtar ,Kenta Islam ,A Shahid Mahmoud ,Ii Mohammad Arshad ,Mohammad Arusha ,Dhok Sayyedana Mohammad ,Salem Khan ,Khan Hussein Kazmi ,Pc Hotel ,Floor Mills ,Arshad Manager ,Main Gate ,Pakistan Atomic Colony ,Moonlight Square ,Khan Hussein Kazmi Advocate ,Commercial Gateway ,Jahangir Khan ,Mohammad Princess ,Razak Town ,Dhok Sayyedan ,Mohammad Teen ,Tuesday Khan Tanveer ,டாக்ஸிலா ,பஞ்சாப் ,பாக்கிஸ்தான் ,ர்யாவால்பீஂடீ ,ஸேலம் காந் ,பிசி ஹோட்டல் ,தரை ஆலைகள் ,பிரதான வாயில் ,நிலவொளி சதுரம் ,ஜஹாங்கிர் காந் ,

© 2024 Vimarsana

comparemela.com © 2020. All Rights Reserved.