ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سرجانی ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری میں ملوث گروہ کے انتہائی مطلوب ملزم محمد ناصر کو گرفتار کر لیا۔
ملزم نے 14 جون 2021ء کوسرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 36، لیاری تیسر ٹاؤن کے رہائشی تاجر کوکال کر کے 25 لاکھ روپے بھتہ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
ملزم نے بھتہ نہ دینے کی صورت میں تاجر کے بیٹے کو اغواء کرنے اور تاجر کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔