طالبان کا نیا ’’ایڈیشن‘‘ کیسا ہوگا؟
(گزشتہ سے پیوستہ) 1996کے دوران جب طالبان کی حکومت وجود میں آئی تو توقعات کا الائو جل اُٹھا۔نوید سنائی دی کہ قانون کی یکساں حکمرانی، عدالتوں سے بلاتفریق انصاف، حکمرانوں کی جوابدہی اور حکومتی اہلکاروں کا بےلاگ احتساب، سرکاری حُسن انتظام میں شامل ہوگا۔ طالبان کے حامی کہتے ہیں کہ پیش قدمی اِنہی خطوط پر جاری تھی مگر مغربی دُنیا نے اسلام دُشمنی میں طالبان کی حکومت کو تسلیم نہ کیا۔ عالمی میڈیا اُن کے کنٹرول میں تھا اور حقیقت کے برعکس طالبان کے طرزِ حکمرانی کو اِس طرح پیش کیا گیا کہ وہ موجودہ زمانے کیلئے نامناسب اور