کراچی کیلئے کیا حل ہے؟
کراچی(تجزیہ ،مظہر عباس)ملک کے تجارتی حب کراچی کےمسائل کے مستقل حل کی تلاش کیلئے پہلے ہی کافی وقت ضائع ہوچکا ہے،یہ سب سے بڑا شہر ہے لیکن آج تک کسی کو بھی اس کی صحیح آبادی کا علم نہیں ہے کیونکہ اکثریت نے 2017کی مردم شماری پر سوالیہ نشان اٹھایاہے ،سیاسی وجوہات کی بنیاد پر کراچی سے اسلام آباد تک کوئی بھی یہ قبول کرنے کو تیار نہیں ہے کہ اس کی آبادی متنازعہ مردم شماری میں دکھائے جانے کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔لہٰذا آپ اس شہر کی منصوبہ بندی کیسے کرسکتے ہیں جب حکمران طبقہ اسکی آبادی اور نشستوں کی تعداد کے مطابق وسائل دینے کے لئے