خیر پور: آج کی ماروی کے اغواء کی کوشش
کہتے ہیں تاریخ خود کو دہراتی ہے، مگر شاہ عبدالطیف بھٹائیؒ کی معروف لوک داستان عمر ماروی کو سندھ میں کچھ زیادہ ہی دہرایا جاتا ہے، قانون سے انصاف لینے کے لیے ایک خاتون سکھر پریس کلب پر احتجاج کرتی نظر آئیں۔
خیرپور کی رہائشی خاتون ٹیچر کنول کو چند روز قبل بااثر ملزمان نے اغواء کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس ہے کہ اغواء کا مقدمہ درج کرنے کو تیار نہیں۔
پاکستان پرانا ہو یا پھر آج کا نیا پاکستان، کہانی ایک ہی ہے اور یہ کہانی ہے جنگل کے قانون کی، کہنے میں شرم آتی ہے اور سُننے میں بُرا لگتا ہے، مگر سچ تو یہی ہے کہ طاقتور ظا