چین کی ترقی کا حقیقی ماڈل
وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ ہفتہ ایک کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عوامی جمہوریہ چین کی ترقی کے ماڈل کو ایک کامیاب ماڈل قرار دیا۔
انھوں نے اپنی تقریر میں اس طرح کا تاثر دیا کہ چین کی ترقی کا سارا سہرا موجودہ صدر اور ان کے معاونین کو جاتا ہے۔ حقیقتاً چین کی ترقی اور خوشحالی کے پس منظر میں چین کے عوام کی تاریخی جدوجہد ہے۔ ایسٹ انڈیا کمپنی نے ہندوستان سے افیون کی تجارت کے ذریعہ کروڑوں پونڈ کمائے اور افیون کا عادی بنا دیا ، مگر 20 ویں صدی چین میں انقلاب کی صدی ثابت ہوئی۔
روس میں اکتوبر 1917 میں لینن کی قیادت میں سوشلسٹ انقلاب آیا۔ �