ہندوستان، مسلمان اور ’’آر ایس ایس‘‘ بے شمار مثالیں ہیں مثلاً تلغ خان نے سلطان ناصر الدین محمود سے شکست کھائی تو اسے ایک ہندو راجپوت نے پناہ دی۔
اسی طرح رنتھمبور کے راجہ ہرمیر دیو نے علاء الدین کے خلاف ایک مسلمان سردار کو پناہ دی اور بعد ازاں کئی مغل شہزادوں کی بغاوتوں میں راجپوتوں نے حق دوستی ادا کیا اور پھر 1857 کی جنگ آزادی۔
ہوا یوں کہ طلوع اسلام کے بعد خود ہندوئوں میں مذہبی جوش کی تجدید ہوئی جس کے نتیجہ میں وشنومت اور ویرا شویتد جیسے مسلک منظر عام پر آئے، بھگتی اور خدا پرستی پر زور دیا گیا جو مسلمانوں میں تصوف کی شکل میں موجود تھے جس سے ہند�