سی ڈی سی کے قیام سے صحت کے شعبہ میں بہتری آئیگی،ڈاکٹر فیصل سلطان
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) اسلام آباد نے قومی صحت عامہ کے شعبے میں ملک کی صلاحیت کو بڑھانےکیلئے سی ڈی سی پاکستان کی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے پروفیسر نوشیروان خان برکی ، چیئرمین ہیلتھ ٹاسک فورس پاکستان اور پروفیسر ذوالفقار اے بھٹہ ،بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین اور دیگرممبران کے ہمراہ نئے قائم کردہ مرکز کا افتتاح کیا۔ اس سنٹر کو قائم کرنے کا مقصد متعدی و غیر متعدی امراض کے تشخیصی نظام میں صلاحیت کو بڑھانا ہے اور نیشنل