پی ٹی آئی وزراء اور سندھ حکومت میں سیاسی نوک جھونک عروج پر پہنچ گئی express.pk - get the latest breaking news, showbiz & celebrity photos, sport news & rumours, viral videos and top stories from express.pk Daily Mail and Mail on Sunday newspapers.
وزیر اطلاعات سندھ سید ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ فواد چوہدری پنجاب کا وزیراعلیٰ بننا چاہتے ہیں اور وہ زرداری صاحب کے خلاف بات کرکے اپنی نوکری پکی کر رہے ہیں۔
فواد چوہدری نے کوئی پارٹی نہیں چھوڑی جس کی کرائے کی ترجمانی نہ کی ہو، پیپلزپارٹی
فواد چوہدری سندھ کی نگرانی کے خواب دیکھنا بند کریں، رہنما پیپلزپارٹی ۔ فوٹو:فائل
کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ملک کوئی پارٹی نہیں چھوڑی جس کی کرائے کی ترجمانی نہ کی ہو۔
وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مُرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جو ملک اور عوام کی حالت کی ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، آپ کی نااہل حکومت نے حقیقت میں عوام کی چینخیں نکلوا دی ہیں، اور یہ نااہل حکوم
کراچی:
وزیر اطلاعات سندھ سید ناصرحسین شاہ نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری سندھ کی نگرانی کے خواب دیکھنا بند کریں، وزیراعلیٰ سندھ کی صلاحیتوں سے وفاق نہ صرف پریشان ہے بلکہ خوف زدہ ہے۔
اپنے ایک بیان میں ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب کے خلاف بات کرکے فواد چوہدری نوکری پکی کر رہے ہیں، سید مراد علی شاہ ایک انتہائی کامیاب اور طاقتور وزیراعلیٰ ہیں، ان کی صلاحیتوں سے وفاق نہ صرف پریشان ہے بلکہ خوف زدہ ہے۔
ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف وفاق سازشیں کر رہا ہے، فواد چوہدری این ایف سی کے تحت �