پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کےسابق چیئرمین شیخ محمد شبیر انتقال کرگئے
راولپنڈی ( جنگ نیوز) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی کے سابق صدر شیخ محمد شبیر طویل علالت کے بعد جمعہ کی صبح انتقال کرگئے۔ انہیں جمعہ کی سہ پہر اسلام آباد کے ایچ11 قبرستان میں ہزاروں دوست احباب کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں خیبرپختونخوا کے سابق گورنر و وزیراعلیٰ‘ وفاقی مشیر سردار مہتاب خان‘ سابق ایم این اے حنیف عباسی‘ سابق ایم پی اے راجہ حنیف‘ سابق تحصیل ناظم حامد نواز‘ سابق ضلع ناظم طارق کیانی‘ میئر راولپنڈی سر�