جڑواں شہروں سے 6 لڑکیوں سمیت 10 افراد اغواء راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں سے میں 6 لڑکیوں سمیت 10افراد کو اغوا کر لیا گیا۔تھانہ گنج منڈی کو سعید احمد نے بتایاکہ اس کی19 سالہ بیٹی (ر) کو کسی نے اغواء کر لیا۔تھانہ نصیرآبادکو شاکر اقبال نے بتایا کہ اس کی بیوی لاپتہ ہو گئی ۔تھانہ ریس کورس کو بخت محمد نے بتایاکہ سائل کی ہمشیرہ (ش) بی بی تین چار ماہ قبل اچانک غائب ہو گئی اب پتہ چلا ہے کہ اسے کاظم شاہ نے اغواء کیاہے۔تھانہ ٹیکسلاکو الیاس نے بتایاکہ مجھے قوی شبہ ہے کہ میری بیٹی کو اس کی ساس نسرین سسر لیاقت اور انکے داماد فیصل نے فروخت کر دیا۔ محمد اسحاق نے بہارہ کہو پولیس کو بتایا کہ میرا14سالہ بیٹا انس اغواء ہو گیا۔ عزت خان نے شمس کالونی پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میرے بھائی عبد الرزاق عمر 33سال کو اغواء کر لیا۔ حاجی حبیب نے لوہی بھیر پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میرے بیٹے20سالہ نوید آفتاب کو اغوا کر لیا۔ سید احمد جمال نے شالیمار پولیس کو بتایا کہ میرا22سالہ بھائی توقیر عباس اغوا ء ہو گیا۔ سانول ناظر نے کراچی کمپنی پولیس کو بتایا کہ میری18سالہ بہن اغوا ء ہو گئی۔ خرم شہزاد نے شمس کالونی پولیس کو بتایا کہ دانش اورایک شخص نے میری بیوی کو اغواء کر لیا ۔ اسلام آباد سے مزید