دالبندین میں آندھی اور بارش، 2 افراد جاں بحق بلوچستان کے شہر دالبندین میں تیز ہوا سے درخت اور بجلی کے کھمبے بھی گر گئے۔ ادھر کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ کچھ علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کے باعث درخت گر گئے جبکہ مختلف سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔ دوسری جانب لاہور میں گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، کینال روڈ، گڑھی شاہو اور ڈیوس روڈ پر بھی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور اور گرد و نواح میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔ قومی خبریں سے مزید