comparemela.com


عید الاضحیٰ صفائی آپریشن،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نےعملے کی چھٹیاں منسو خ کردیں
راولپنڈی ( اپنے رپورٹرسے)راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عید الاضحیٰ صفائی آپریشن کی تیاریوں کے سلسلے میں تمام عملے کی چھٹیاں منسو خ کر دی ہیں،فیلڈ سٹاف سمیت تمام عملہ عید کی چھٹیوں میں اپنے فرائض سرانجام دے گا،اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرنل (ر) اجمل صابر راجہ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا،اجلاس میںقائم مقام ایم ڈی اور سینئر مینیجر آپریشنز محمد حسنین نے عید صفائی پلان پر تفصیلی بریفنگ دی۔،تمام عملہ عید کی چھٹیوں میں 24/7تین تین شفٹوں میں کام کریگا۔اجلاس میں تمام اعلیٰ افسران سمیت آپریشنل اور کمیونیکیشن سٹاف نے بھی شرکت کی،کمیونیکیشن ٹیم نے اجلاس کو عید الاضحی صفائی آپریشن کیلئے اپنی آگاہی مہم سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پری عید آگاہی مہم میں ڈور ٹو ڈور،مارکیٹ اور مساجد و مدارس میں جا کر شہریوں کو بتایا جا رہا ہے کہ عید کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں کھلے عام اور نالیوں میں نہ پھینکیں،ہمارے فراہم کردہ ویسٹ بیگز میں ڈال کر کنٹینرز،عارضی ٹرانسفر سٹیشنز تک پہنچائیں یا گھر کے باہر ہی رکھ دیں ہمارا عملہ اسے بروقت ٹھکانے لگا دے گا،شکایات کیلئے پمفلٹس اور بینرز پر لکھے نمبروں پر رابطہ کر یں،فوری طور پر آپکی شکایات کا ازالہ کیا جائیگا۔
اسلام آباد سے مزید

Related Keywords

Germany ,Rawalpindi ,Punjab ,Pakistan ,Mohammad Husseina Eid ,Rawalpindi West Management Companya Eid ,Rawalpindi West Management Company ,Management Companya Holidays ,West Management Company ,Operations Mohammad Hussein ,Pre Eid ,ஜெர்மனி ,ர்யாவால்பீஂடீ ,பஞ்சாப் ,பாக்கிஸ்தான் ,

© 2024 Vimarsana

comparemela.com © 2020. All Rights Reserved.