دنیا کے مہنگے ترین انگور، فی انگور کی قیمت 35 ہزار روپے کراچی (نیوز ڈیسک) دنیا کے مہنگے ترین انگور، فی انگور کی قیمت 35ہزار روپے۔ یہ تصور کرنا نہایت مشکل ہے کہ کوئی پھل بھی ڈیزائنر ہینڈ بیگز اور محدود ایڈیشن کے ذخیروں کی فہرست میں ٹاپ پر آسکتا ہے۔ تاہم انگور کی ایک قسم ہے جس پر آپ کو کچھ لاکھ لاگت آئے گی اور وہ بھی صرف ایک گچھے پر۔ ان کی غیر معمولی قیمت کے باعث انگور کی اس قسم کو انگور کی رولز رائس کہا جاسکتا ہے جیسا کہ انہیں جاپان میں 2019 میں ریکارڈ قیمت پر نیلام کیا گیا۔ روبی رومن کہلانے والے انگور کی اس قسم کو کم تیزابیت کے ساتھ انتہائی رسیلی ہونے کے لئے جانا جاتا ہے اور اس میں شوگر کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے۔ یہ سرخ رنگ کے انگور ، جو پنگ پانگ بال کے سائز کے قریب قریب کے ہیں، انتہائی نایاب قسم کے ہیں۔ دنیا بھر سے سے مزید