وزیر اطلا&#x

وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور نیئر بخاری کی پارلیمانی رپورٹر ایسو سی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد


X
وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور نیئر بخاری کی پارلیمانی رپورٹر ایسو سی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی،وقائع نگار) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر صدیق ساجد، نائب صدر احمد نواز خان، سیکرٹری جنرل آصف بشیر چوہدری سمیت دیگر نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عہدیداران کا انتخاب صحافی برادری کے ان پر اعتماد کا مظہر ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت اظہار رائے کے بنیادی، جمہوری اور آئینی حق پر کامل یقین رکھتی ہے۔ آزاد، فعال اور متحرک میڈیا جمہوریت کی مضبوطی اور جمہوری قدروں کے فروغ کیلئے ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس کی کارروائی عوام تک پہنچانے میں ‘پی آر اے’ کا کردار لائق تحسین ہے۔ درین اثناءپیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے بھی پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں نو منتخب عہدیداران اور باڈی ممبران کو مبارک باد دی ہے انہوں نے کہا ہے کہ جمہوری عمل کے تحت پی آر اے عہدیداران کا ووٹ کے زریعے بروقت چناؤ اچھا اقدام ہے،۔
اسلام آباد سے مزید

Related Keywords

Fouad Hussein , Hussein Bukhari , Officee Body Ref , Officea Greetings , Senate Session , Near Bukhari , Federal Secretary , President Siddique Old , Greetings The , Near Hussein Bukhari , Parliamentary Reporters , Body Ref , ஃபவுட் ஹுசைன் , செனட் அமர்வு , கூட்டாட்சியின் செயலாளர் , பாராளுமன்றம் நிருபர்கள் ,

© 2025 Vimarsana