منڈیوں میں ٹیکس ، بیوپاری گھوم پھر کر قربانی کے جانور فروخت کرنے لگے راولپنڈی (خبر نگار خصوصی)عید قربان کے قریب آتے ہی راولپنڈی کی مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں پر ٹیکس لگنے کے بعد بیوپاریوں نے شہر کی گلیوں اور محلوں میں گھوم پھر کر قربانی کے جانور فروخت کرنا شروع کر دیئے ہیں۔بیوپاری گلی محلوں کے علاوہ سڑکوں کے کناروں پر بھی قربانی کے جانورفروخت کر رہے ہیں۔بوستان خان روڈ چکلالہ اسکیم تھری،باغ سرداراں، غزنی روڈ، پیر ودھائی، فیض آباد،جامعہ مسجد روڈ، بنی چوک،سٹیڈیم روڈ، چونگی نمبر 22،بکرا منڈی، چوہڑ چوک،سرسید چوک،ہائی کورٹ روڈ،اڈیالہ روڈ سمیت سواں پل بھی غیر قانونی مویشی منڈیوں میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں گزشتہ برس کی نسبت 40سے 30فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ مویشی منڈیوں میں بھاری ٹھیکہ ٹیکس، مہنگے چارے اور مہنگے پانی کے باعث جانوروں کی قیمتوں میں بھی خاصا اضافہ ہوا ہے۔ اسلام آباد سے مزید