راول ڈیم چ&#

راول ڈیم چوک فلائی اوورکیلئے تعمیراتی کام کے اختتام تک ٹریفک پلان جاری


راول ڈیم چوک فلائی اوورکیلئے تعمیراتی کام کے اختتام تک ٹریفک پلان جاری
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے زیر تعمیرراول ڈیم چوک فلائی اوورکیلئے 4جولائی سے اختتام کام تک کا ٹریفک پلان جاری کردیا۔عوام دفتری اوقات اور رش کے دوران متبادل راستے استعمال کریں ۔مری ، بھارہ کہو سے براستہ راول ڈیم چوک راولپنڈی اور ایکسپریس وے پرآنے جانے والے سری نگر ہائی وے زیرو پوائنٹ ، فیض آباد سے راولپنڈی اور ایکسپریس وے استعمال کریں۔آئی جے پی روڈ سے مری اور بھارہ کہو جانے والے نائینتھ ایونیو ، سری نگر ہائی وے ، کشمیر چوک ، مری روڈآنے جانے کیلئے استعمال کریں۔ پارک روڈ سے براستہ راول ڈیم چوک ایکسپریس وے اورراولپنڈی جانے والے حضرات پارک روڈ سے، لہتراڑ روڈ، کھنہ پل، ایکسپریس وے ، فیض آبادآنے جانے کیلئے استعمال کریں۔ایس ایس پی ٹریفک سید کرار حسین نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔
اسلام آباد سے مزید

Related Keywords

Zero Point , Punjab , Pakistan , Kashmir , North West Frontier , Rawalpindi , Syed Hussein , Express , Traffic Plan , Dam Square Fly , Raval Dam Square Rawalpindi , Kashmir Square , Park Road , Raval Dam Square Express , Khanna Bridge , பூஜ்யம் பாயஂட் , பஞ்சாப் , பாக்கிஸ்தான் , காஷ்மீர் , வடக்கு மேற்கு எல்லை , ர்யாவால்பீஂடீ , சையத் ஹுசைன் , எக்ஸ்பிரஸ் , போக்குவரத்து திட்டம் , பூங்கா சாலை , கண்ணா பாலம் ,

© 2025 Vimarsana