کوئی دباؤ &#

کوئی دباؤ بھی پاکستان کے چین سے تعلقات کمزور نہیں کراسکتا، عمران خان


کوئی دباؤ بھی پاکستان کے چین سے تعلقات کمزور نہیں کراسکتا، عمران خان
کوئی دباؤ بھی پاکستان کے چین سے تعلقات کمزور نہیں کراسکتا، عمران خان
اسلام آباد(ایجنسیاں‘ٹی وی رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چین ہر قسم کے حالات میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا۔جو بھی ہو جائے، کیسا ہی دباؤ کیوں نہ ہو، پاک چین تعلقات کبھی کمزورنہیں ہوں گے ۔امریکا اور مغربی طاقتوں کا پاکستان کو کسی ایک ملک سے جوڑنا غیر منصفانہ ہے، ہمیں کسی ایک طرف کا کیوں ہونا چاہیے؟ ہمیں تو ہر ایک سے تعلقات رکھنے چاہئیں ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے چینی ٹی وی کو انٹرویو میں کیا۔عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سب کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے ‘ہم جانبدار کیوں بنیں، پاک چین تعلقات صرف حکومتی سطح پر نہیں عوامی سطح پر بھی ہیں‘چین نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا‘ پاکستانی عوام کے دل میں چین کیلئے خاص جذبات ہیں‘ بین الاقوامی فورم پر پاکستان اور چین ہمیشہ اکٹھے ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک پاکستان کا معاشی مستقبل ہے، اس سے سیاسی تعلقات بھی مضبوط ہوں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ مغربی ممالک کا پاکستان پر دبا ؤڈالنا نامناسب ہے‘ امریکا نے چین کے خلاف علاقائی اتحاد قائم کیا ہے، امریکی اتحاد میں بھارت اور دیگر ممالک شامل ہیں، امریکا کا پاکستان جیسے ممالک کو جانبدار ہونے پر مجبور کرنا زیادتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید

Related Keywords

China , India , Pakistan , Chinese , Imran Khan , Foruma Pakistane China , Us Alliancea Indiae Other , Prime Minister Imran Khan , Pakistan Best , Prime Minister , சீனா , இந்தியா , பாக்கிஸ்தான் , சீன , இம்ரான் காந் , ப்ரைம் அமைச்சர் இம்ரான் காந் , பாக்கிஸ்தான் சிறந்தது , ப்ரைம் அமைச்சர் ,

© 2025 Vimarsana