ہائیکورٹ نے میٹروپولیٹن کارپوریشن ٹھیکوں کی نیلامی روک دی راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عاصم حفیظ نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ٹھیکوں کی نیلامی روک دی ہے اور نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔میئر میٹرو پولیٹن کارپوریشن راولپنڈی سردار محمد نسیم خان نے رزاق اے مرزا ایڈووکیٹ اورچوہدری طارق ڈپٹی میئر نے خرم مسعود کیانی ایڈووکیٹ کے زریعے دائرالگ الگ رٹ پٹیشنز میں مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے تحت بلدیاتی ادارے بحال ہوچکے ہیں۔سی ای او میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوکارپوریشن کے اثاثوں کو استعمال کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔میٹروپولیٹن کارپوریشن کے مختلف ٹھیکوں کی نیلامی کیلئے 23جون کو اشتہار شائع کیا گیا ہے۔جس کو کالعدم قرار دیا جائے۔عدالت عالیہ نے 14جولائی تک حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔رٹ پٹیشنز میں حکومت پنجاب کو بذریعہ چیف سیکرٹری ،سیکرٹری قانون پنجاب،ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کاروریشن،سی ای او میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ۔ اسلام آباد سے مزید