ن لیگ نےکل&#

ن لیگ نےکلبھوشن کا کیس بگاڑا، اپوزیشن بھارتی چالوں کو سمجھے، شاہ محمود


ملتان: 
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کا کیس بگاڑنے کا ذمے دار مسلم لیگ ن کو قرار دے دیا۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت چاہتا ہے کہ اسے کلبھوشن جادھو تک قونصلر رسائی نہ ملے، اس آڑ میں وہ  پاکستان کو دوبارہ عالمی عدالت میں گھسیٹنا چاہتا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد صرف عالمی عدالت کی سفارشات پر عمل درآمد ہے ، امید ہے اپوزیشن ارکان بھارتی چالوں کو سمجھیں گے اور ناسمجھی کا ثبوت نہیں دیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  امریکا کو اڈا دینےکا کوئی ارادہ نہیں ہے، امریکی سی آئی اے چیف کادورہ چھپانے کی کوئی ضرورت نہیں ، معمول کا دورہ تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم شفاف احتساب چاہتے ہیں ، انتقام نہیں چاہتے ، عزتیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں ، احتساب کے عمل میں کسی کو رکاوٹ بننے نہیں دیں گے ۔
بجٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ شوکت ترین نے واضح کہا ہے کہ منی بجٹ کا کوئی ارادہ نہیں ، احسن اقبال نے نہ بجٹ کا مسودہ پڑھا نہ بجٹ تقریر سنی اور بیان دے دیا ۔

Related Keywords

India , Pakistan , Multan , Punjab , King Mahmoud , Ahsan Iqbal , Shaukat Tarin , King Mahmoud Qureshi , A Shah Mehmood Qureshi , Shah Mehmood Qureshi , World Court , Us Central Intelligence Agency , India Spy Jadhav , Consular Access , Intelligence Agency , Daily Aaj , Ailyaaj , Aj , Peshawar , Paper , Newspaper , Khbar , Islamabad , Abbottabad , Hjj , Latest News , Aaj News , Reaking News , Pk News , News Update , Olumns , Ditorial , Pinion News , Akistan News , Eshawar News , Bbottabad News , Azara News , Khbar Aaj , இந்தியா , பாக்கிஸ்தான் , முல்தான் , பஞ்சாப் , குசன் இக்ப்யால் , ஷௌுகத் தாரின் , ஷா மெஹ்மூத் கரிஶி , உலகம் நீதிமன்றம் , தூதரகம் நுழைவு , தினசரி ஆஜ் , அஜி , காகிதம் , ஜ்ஜ் ,

© 2025 Vimarsana