افغانستان میں بدخشاں ایئرپورٹ کے ایک سابق کمانڈر اور پائلٹ نقیب اللہ ہمت نے نامعلوم مقام سے ٹیلیفون پر بتایا کہ جب کابل میں حالات کشیدہ ہوئے تو وہاں موجود سب لوگ پریشان تھے اور کسی کو سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ کیا کیا جائے۔ ایسے میں ایک پائلٹ امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر اڑا کر کابل سے اپنے شہر کنڑ لے گئے اور اسے طالبان کے حوالے کر دیا۔