لاہور: ڈی جی لوکل گورنمنٹ کا رات گئے مویشی منڈی کا دورہ
صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کے ڈی جی لوکل گورنمنٹ کوثر خان نے رات گئے شاہ پور کانجراں مویشی منڈی کا دورہ کیا جہاں اُنہوں نے مویشی منڈی میں انتظامات کا جائزہ لیا۔
ڈی جی لوکل گورنمنٹ کوثر خان نے انٹری اور پارکنگ فیس کی رسید بُکس بھی چیک کیں اور خریداروں، بیوپاریوں کی شکایات حل کرانے کے لیے موقع پر احکامات بھی جاری کیے۔
کوثر خان نے کورونا ایس او پیز پر عمل اور ڈینگی روک تھام کے انتظامات کا بھی معائنہ کیا۔