خوبصورتی اصلی ہے یا نقلی، بتانا ضروری ہو گا، ناروے کے قانون میں ترمیم
جولائی 08, 2021
share
ویب ڈیسک
لمبا قد، سڈول جسم، ستواں ناک اور بے داغ جلد، معاشرے میں پروان چڑھتے خوبصورتی کے اس غیر حقیقی معیار کا مقابلہ کرنے کے لئے ناروے کی پارلیمنٹ نے حال ہی میں اپنے ایک قانون میں ترمیم کی ہے۔
دنیا بھر میں ٹی وی اور میگزین اشتہارات میں جسم یا چہرے کے خد و خال یا ساخت میں ظاہری تبدیلی لانا عام بات ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی بڑی تعداد میں انفلوئنسرز چہرے اور جسم کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے مختلف فلٹرز کا استعمال کرتے ہیں۔
ان فلٹرز اور سہولتوں کے لئے مختلف ایپس کا استعم