comparemela.com

Latest Breaking News On - Tva international - Page 1 : comparemela.com

استعفیٰ معمہ بن گیا، کرکٹ بورڈ نے یونس خان کے دعوؤں کی نفی کردی

استعفیٰ معمہ بن گیا، کرکٹ بورڈ نے یونس خان کے دعوؤں کی نفی کردی کراچی ( عبدالماجدبھٹی/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈاکٹر ریاض نے11 جون کوایک ای میل اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے واٹس ایپ گروپ میں تمام کھلاڑیوں ،کوچز اور ٹیم آفیشلز کو یہ اطلاع دی تھی کہ اگر وہ پاکستان سپر لیگ سکس کے لئے ابوظبی میں موجود نہیں ہیں تو20 جون کو تین بجے تک لاہور پہنچ جائیں ،تمام لوگوں کو21 جون کو لاہور کے فائیو اسٹار ہوٹل پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی ہوٹل پہنچتے ہی تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے پی سی آر ٹیسٹ ہونا تھے۔ جنگ کے پاس موجود ای میل کی کاپی کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں

بورڈ ڈائریکٹر کا دھمکی آمیز فون استعفے کی وجہ بنا، یونس خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ یونس خان نے انکشاف کیا ہے کہ پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹر نیشنل کرکٹ کے دھمکی آمیز فون کی وجہ سے پاکستان ٹیم کے ساتھ اپنی راہیں جدا کیں تھیں۔میں نے انہیں بتایا کہ میری سرجری ہے میں ٹیم جوائن نہیں کرسکتا، مجھے کہا گیا اگر آپ نہیں آئیں گے تو محمد حفیظ جیسی صورت حال ہوسکتی ہے۔ میں نے ان سے کہا کہ میں محمد حفیظ نہیں، یونس خان ہوں ۔  نجی ٹی وی کو انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ جنوری میں بھی میں ہائی پرفارمنس سینٹر کی مداخلت پر عہدے سے استعفیٰ دے چکا تھا لیکن وسیم خان نے معذرت کے بعد میں نے استعفیٰ واپس لیا

© 2024 Vimarsana

vimarsana © 2020. All Rights Reserved.