سب کچھ گدلا ہے
میرا بیوروکریٹ دوست ہمیشہ عجیب باتیں کرتا ہے۔ ایک شام کہنے لگا .’’ سیاستدانوں، فوج اور عدلیہ پر تنقید ہوتی ہے، بیوروکریسی اور صحافیوں کے علاوہ پولیس پر بھی تنقید ہوتی ہے مگر سب سے بڑے طبقے پر کوئی تنقید نہیں کرتا جو سارے مسائل کا ذمہ دار ہے.‘‘ یہ جملے ادا کرکے اس نے سب پر سوالیہ نگاہیں ڈالیں، ایک پروفیسر صاحبہ بولیں آپ عوام کی بات کر رہے ہیں، ایک اور صاحب نے کچھ اور کہا، اس کےبعد سیاستدان بولا،ان کی باتیں سن کر میرا بیوروکریٹ دوست پھر بولا .’’ میری مراد عام آدمی ہے اگر آپ فوج سے متعلق سوچ رہے ہیں تو بھی غلط ہے کیونکہ فوج میں صرف 42 ہ