انگلینڈ سیریز جیت کر ورلڈکپ کوالیفائی کیلیے اچھا آغاز ہدف ہے، بابراعظم
جنوبی افریقہ کےخلاف سیریز میں عمدہ پرفارمنس کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری رکھنے کی کوشش کریں گے، کپتان
لاہور: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈےسیریز جیت کر ورلڈکپ کوالیفائی کے لیے اچھا آغاز کرنے کو اولین ہدف قرار دے دیا۔
پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ون ڈےکرکٹ زیادہ نہیں ہورہی لیکن اس کے باوجود جوش وخروش اور جذبےمیں کمی نہیں آئی، جنوبی افریقہ کےخلاف سیریز میں عمدہ پرفارمنس کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری رکھنے کی