بھارتی کشمیر میں عید پر جانوروں کی قربانی کی اجازت دینے یا نہ دینے کا معاملہ ہے کیا؟
جولائی 17, 2021
share
سری نگر
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے ایک اعلیٰ سرکاری افسر کی طرف سے دو انتظامی عہدیداروں اور پولیس حکام کو لکھے گئے ایک خط نے اس مسلم اکثریتی ریاست میں ایک نیا سیاسی ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔
جموں و کشمیر، جہاں 5 اگست 2019ء کے بعد براہِ راست بھارت کا انتظامی کنٹرول ہے، محکمہ حیوانات اور ماہی گیری کے ڈائرکٹر پلاننگ جی ایل شرما نے 15 جولائی کو جموں اور وادی کشمیر خطوں کے ڈویژنل کمشنروں یا انتظامی عہدیداروں اور پولیس سربراہوں کو ایک خط لکھ کر تاکید کی ہے