خاکروب سے ڈپٹی کلیکٹر بننے والی جودھ پور کی آشا جنھیں کوئی کام معمولی نہیں لگتا سوشیلا سنگھ
23 جولائی 2021، 07:57 PKT
،تصویر کا ذریعہDHARMENDRA KANDARA
بارھویں جماعت پاس کرتے ہی آشا کی شادی کر دی گئی تھی
’کوئی کام چھوٹا یا بڑا نہیں ہوتا‘ یہ کہنا ہے آشا کنڈرا کا جنھوں نے انتھک محنت اور لگن سے یہ بات سچ کر دکھائی اور خود اس کی ایک زندہ مثال بن گئیں ہیں۔
چالیس سالہ آشا کنڈرا کا تعلق انڈیا کی ریاست راجستھان کے شہر جودھ پور سے ہے۔ ریاست کی انتظامی سروس کے امتحان میں انھوں نے 728ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔
شاید آپ کو یہ پڑھ کر حیرت نہ ہو لیکن جب آپ آشا کی زندگی کے سفر اور جدو