Rashtriya Swayamsevak Sangh (RSS) chief Mohan Bhagwat on Thursday said that violence does not benefit anybody. The RSS chief also stressed the need to bring together all communities to preserve humanity.
کراچی میں جولائی 1972 کے لسانی فسادات: اردو، سندھی اور سندھ، زبان کے تنازع کی تاریخ
جعفر رضوی
،تصویر کا ذریعہGetty Images
آج سے 49 برس قبل نو جولائی 1972 کو پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ’قومی زبان‘ کے معاملے پر ہونے والے فساد اور مشتعل مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
ان ہلاکتوں کی یاد میں کراچی کے علاقے لیاقت آباد (لالو کھیت) میں قائم ’مسجدِ شہداء‘ کے احاطے میں کئی قبریں بطور ثبوت آج بھی موجود ہیں۔
اسی فساد کے تسلسل میں سندھ بھر میں تشدد پھوٹ پڑا تھا اور دیگر علاقوں اور شہروں میں بھی کئی دن تک جاری رہنے والے حملوں�