گلگت بلتستان صوبہ بنانیکا آرڈیننس وزیراعظم کو دیدیا، فروغ نسیم
کراچی (ٹی وی رپورٹ)وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا آرڈیننس وزیراعظم کو دیدیا،کشمیر کاز پر کسی صورت میں سمجھوتہ نہیں ہوسکتا اور یہی گلگت بلتسان کے لوگ بھی سوچ رکھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔
فروغ نسیم نے کہا کہ جب یہ فیصلہ لیا گیا کہ گلگت بلتستان کو صوبائی اسٹیٹس دینا چاہیے اس پر ڈھائی تین سال بات ہو تی رہی کیوں کہ یہ بہت حساس معاملہ ہے اس میں یونائیٹڈ نیشن کے سیکورٹی قرارداد ہیں۔
گلگت بلتستان کے لیے پورے عالمی قانون ک