نئی سیاسی صف بندیاں
کراچی(تجزیہ مظہر عباس) آئندہ عام انتخابات اگر شیڈول کے مطابق اکتوبر۲۰۲۳ میں ہوں تو ابھی بہت دور ہیں۔ لیکن عمران خان ، آصف علی زرداری اور نواز شریف نے ابھی سے کامیابی کیلئے سیاسی گٹھ جوڑ شروع کر دئیے ہیں۔ چونکہ زیادہ توجہ پنجاب کے آئند ہ سیاسی منظر نامے پر ہوگی اس لئے چھوٹی پارٹیوں اور پارٹیوں کے اندر مایوس عناصر سے رابطوں کی کوششیں بھی کی جارہی ہیں ۔ اس پس منظر میں بدھ کو وزیراعظم عمران خاں کی مسلم لیگ (ق) کے رہنما چودھری پرویز الہی ٰ اور ان کے بیٹے چودھری مونس الہی ٰسے ملاقات سیاسی اہمیت کی حامل ہے۔ ایک زمانے میں مونس الہیٰ عم�