کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ گیس پائپ لائن منصوبہ میں ابھی تک روس کو کسی قسم کی گارنٹی ادائیگی طے نہیں ہوئی ہے کورونا کے بعد پاکستان ہی نہیں دنیا بھر میں مہنگائی بڑھی ہے۔
دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) اعجاز اعوان نے کہا کہ طالبان افغانستان میں مذاکرات کے ذریعہ سیٹلمنٹ پر تیار ہیں افغان حکومت اور انڈیا الزام تراشی کرتے رہیں گے پاکستان قیام امن کی کوششیں ترک نہیں کرسکتا،ماہر افغان امور سینئر صحافی طاہر خان نے کہا کہ پاکستان افغان فریقین کے درمیا�