جیل افسران و عملے کو کورونا ویکسین لگوانے کیلئے 31جولائی کی ڈیڈلائن
راولپنڈی (وسیم اختر‘ سٹاف رپورٹر) پنجاب بھر کی جیلوں کے افسروں اور عملے کو کووڈ19کی ویکسین لگوانے کے لئے 31جولائی کی ڈیڈلائن دے دی گئی۔ یکم اگست کے بعد پنجاب بھر کی جیلوں میں کسی ایسے افسر یا جیل ملازم کو سرکاری احاطے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی جس نے ویکسین نہ لگوائی ہوگی۔ انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب کی جانب سے صوبہ کے تمام ریجن کے ڈی آئی جی جیل خانہ جات، تمام جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس، پرنسپل پنجاب پریزنز ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ لاہور اور ایڈمنسٹریٹو آفیسر آف پنجاب پریزنز فا