جمہوریت کا حسن زندہ باد
’’ڈھائی دن ناں جوانی نال چل دی ،کرتی ململ دی ‘‘
جمہوریت کا جوبن، حسن اور ٹٹ پینی جوانی اپنے عروج پر ہے اور اس کا شبابِ بے حجاب کرتی چولی پھاڑ کے مقدس ایوان میں دھمال ڈالتا ہوا اس کے تقدس میں مزید اضافہ کر رہا ہے ۔میری دعا ہے کہ یہ جمہوریت اسی طرح اپنے حسن کے نشے میں چور جشنِ جوانی مناتی رہے اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کا غیور و باشعور ووٹر قیمے والے نان اور بریانی کھا کھا کر ان پر فخر کرتا رہے اور قوم یونہی قلانچیں بھرتی ہوئی دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کرتی رہے۔
ویسے سچ پوچھیں تو ابھی اس جوانی بلکہ اتھری جوانی نے اور بہت سے ر�