اسلام آباد ( نیو زرپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی، سیکریٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے علماء اور نوجوانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سُود، قرضوں، کرپشن اور حکمرانوں کی بےہنگم اقتصادی پالیسیوں نے ملک کے اقتصادی نظام کو تباہ کردیا ہے۔ پیداواری لاگت میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا ہے۔ عوام کی قوت خرید ختم ہوگئی ہے، بجلی، تیل، گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور ٹیکسوں کے ہوشربا اضافہ نے عام آدمی کا کچومر نکال دیا ہے۔ مہنگائی اور بے روزگاری جان لیوا ہے۔ ملک بھر میں لاکھوں تعلیم یافتہ اورہنرمند نوجوان بے روزگاری کے دھکے کھارہے ہیں۔ میڈیکل، انجینئر