مالی سال21ء؛ مکانات اور تعمیرات کیلیے قرضے259ارب تک پہنچ گئے
مکانات اور تعمیرات کے قرضوں میں111ارب کا اضافہ ہوا، اہداف کا97فیصد حاصل کر لیا گیا (فوٹو، انٹرنیٹ)
کراچی: گورنر بینک دولت پاکستان ڈاکٹر رضا باقر نے وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ، تعمیرات و ترقی (این سی سی ایچ سی ڈی) کے گذشتہ روز منعقد ہونے والے اجلاس میں وزیر اعظم کو مکانات اور تعمیرات کے قرضوں میں غیر معمولی نمو سے آگاہ کیا۔
اس اجلاس میں خزانہ، اطلاعات، ایوی ایشن، ماحولیاتی تبدیلی کے وفاقی وزرا ، وزیر مملکت برائے اطلاعات و براڈ کاسٹنگ،چیئرمین این اے پی ایچ ڈی اے،�